بنگلورو، 9؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کرناٹک لیجسلیٹیو اسمبلی اور کونسل میں کاروبار چلانے والی بزنس اڈوائزی کمیٹی (بی اے سی ) نے فیصلہ کیا ہے کہ لیجس لیٹیو کونسل کا اجلاس 30 مارچ تک چلے گا۔
منگل کے دن دوپہر میں کھانے کے وقفہ کے بعد بزنس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں اجلاس کی میعاد ، اوقات کی تقسیم پر بات ہوئی اور 30 ؍ مارچ تک اجلاس چلانے پر اتفاق ہوا۔